کھلاڑیوں نے مثبت سوچا اور پلان کے مطابق کھیلے ہیڈ کوچ بنگلادیش


بنگلا دیش ٹیم کا مورال ہائی ہے، ہیڈ کوچ:فوٹو:فائل
ہیڈ کوچ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم چندیکا ہتھروسنگھے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے محنت کی ہے۔ کھلاڑیوں نے مثبت سوچا اور پلان کے مطابق کھیلے۔
بنگلا دیش کے ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے گھاس والی پچ پر ماضی میں اچھی پرفارمنس دی ہے۔ بنگلا دیش مضبوط ٹیسٹ ٹیم ہے اور اس کے ٹیسٹ اسکواڈ کا مورال ہائی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے موسم پہلے ٹیسٹ کی نسبت مختلف لگ رہا ہے۔ پچ نہیں دیکھی صبح پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔