بجلی بل میں ریلیف کا کریڈٹ نوازشریف کو ہی ملنا چاہیےمریم نواز

بجلی بل ریلیف پرمخالفین کی پریشانی سے حیرانی ہوئی، مریم نواز


ویب ڈیسک August 29, 2024
بجلی بل ریلیف پرمخالفین کی پریشانی سے حیرانی ہوئی، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب او راسلام آبادکیلئے بجلی کے بلو ں میں ریلیف کی منظوری دے دی گئی۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ 46ارب روپے سے عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف دینے کا ویژن محمد نوازشریف کا ہے، کریڈٹ ان کو ہی ملنا چاہیے، وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ریلیف کی مد میں بہت مدد کی، جلد سولر پینل پروگرام شروع ہوجائے گا،

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 46ارب روپے سے عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف کی تشہیر دوسروں نے کی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف پرمخالفین کو ہونے والی پریشانی سے حیرانی ہوئی، بلوں میں ریلیف دینے پر پریس کانفرنس کی گئیں، مقابلہ بازی کی گئی لیکن شکریہ ہمارا پراجیکٹ عوام تک پہنچایا، بجلی میں ریلیف لوگوں پر احسان نہیں،ان کاحق ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کو اگست اور ستمبر کے بلوں میں 14روپے فی یونٹ بجلی میں ریلیف دیاجائے گا۔ 200سے 500یونٹ تک بجلی خرچ کرنے وا لے گھریلو صارفین ریلیف حاصل کرسکیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں