معذوروں کے لئے خوشخبری الیکٹرک اسکوٹر میں تبدیل ہونیوالی وہیل چیئر تیار کرلی گئی

وہیل چیئر کے ساتھ معذور شخص بیٹھے بیٹھے منٹوں میں ایک چلتے اسکوٹر میں تبدیل کر لیتا ہے


Net News July 08, 2014
وہیل چیئر سے الیکٹرک اسکوٹر میں تبدیل ہونے والی اسکوٹر امریکی کمپنی نے تیار کی ہے۔ فوٹو : فائل

امریکا کی ایک کمپنی نے معذور افراد کو دوسروں کی مدد یا سہارے کے بغیر گھر سے باہر سفر کر نے کے لیے خود مختار بنانے کے لیے ایک ایسی وہیل چیئر متعارف کر ائی ہے جو الیکٹرک اسکوٹر میں بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔

اس وہیل چیئر کے ساتھ معذور شخص بیٹھے بیٹھے خصوصی طور پر تیار کر دہ اسکوٹر کے اگلے مکمل حصے کو فٹ کر کے اسے منٹوں میں ایک چلتے اسکوٹر میں تبدیل کر لیتا ہے جو جسم کو ہلائے جلائے بغیر آسانی کے ساتھ سڑک پر چلایا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں