یوکرین کا ایف16 طیارہ گر کر تباہ پائلٹ ہلاک

طیارہ روس میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے آگے بڑھ رہا تھا کہ اسی دوران گر کرتباہ ہوا، یوکرینی فوج

یوکرین نے ایف-16 کے گرنے کے واقعے کو حادثہ قرار دیا—فوٹو: رائٹرز

یوکرین کی فوج نے کہا ہے کہ روس کے حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران ایک ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے اور پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے جنرل اسٹاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ ایف-16 روس میں اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا اور اسی دوران گرگیا اور پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔


انہوں نے کہا کہ ایف-16 نے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کی اور 4 روسی کروز میزائل بھی گرائے تھے اور روس نے 200 سے زائد اور ڈرونز فائر کیے تھے۔

یوکرین نے بیان میں کہا کہ ایک جہاز اپنے اگلے ہدف کی جانب جاتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا لیکن بعد میں واپس آیا تاہم اب ایف-16 گرکر تباہ ہوا اور پائلٹ بھی مارا گیا۔

امریکا کے وزرات دفاع کے حکام نے بیان میں کہا کہ یوکرین میں ایف-16 طیارہ پیر کو گر کر تباہ ہوا تھا اور یہ روس کے فائر کی وجہ سے نہیں گرا تھا اور ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے حادثہ ہوا ہے تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Load Next Story