
بیرونی ادائیگیوں اور مارکیٹ فورسز کی خریداری سرگرمیوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تگڑا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 19پیسے کے اضافے سے 278روپے 64پیسے کی سطح پر بند ہوئے، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ سی اے اے تھری سے اپ گریڈ کرکے سی اے اے ٹو کے ساتھ آؤٹ لک مستحکم سے مثبت کیے جانے کی مثبت خبر اثرانداز نہ ہوسکی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔