برآمدنی کی ترسیلات متاثر ہونے کا خدشہ روپے کی مزید قدر گرگئی

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 19پیسے کے اضافے سے 278روپے 64پیسے کی سطح پر بند ہوئے


Ehtisham Mufti August 29, 2024
فوٹو: فائل

پاور گیس ٹیرف میں اضافے اور ٹیکسوں سے بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت سے مستقبل میں برآمدات گھٹنے سے برآمدی آمدنی کی ترسیلات متاثر ہونے کے خدشات کے باعث جمعرات کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

بیرونی ادائیگیوں اور مارکیٹ فورسز کی خریداری سرگرمیوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تگڑا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 19پیسے کے اضافے سے 278روپے 64پیسے کی سطح پر بند ہوئے، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ سی اے اے تھری سے اپ گریڈ کرکے سی اے اے ٹو کے ساتھ آؤٹ لک مستحکم سے مثبت کیے جانے کی مثبت خبر اثرانداز نہ ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔