اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے پارٹی امور پر مشاورت

بانی پی ٹی آئی سے رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال اور جلسے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا


ویب ڈیسک August 29, 2024
عمران خان سے ملاقات میں شبلی فراز اور عمر ایوب شامل تھے—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی اور پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورت حال سمیت جلسے کے حوالے سے مشاورت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے ملاقات کی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی امور، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور 8 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو جلسے کے حوالے سے ہدایات دی ہیں جبکہ ملاقات ختم ہونے پر دونوں رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں