پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کیلیے پرویز الہی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

پرویز الہی ،راسخ الہی اور زارا الہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کی اعتراضی درخواستوں پر کل سماعت ہوگی


August 29, 2024
(فوٹو : فائل)

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی، راسخ الہی اور زارا لہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الہی ،راسخ الہی اور زارا الہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کی اعتراضی درخواستوں پر کل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا سماعت کریں گے۔

درخواست میں وزرات داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری ،ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الہی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں اور وہ 20 ستمبر سے پانچ اکتوبر تک عمرہ، برطانیہ جانے کے خواہش مند ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے اور تینوں کے نام نکلوانے کا حکم جاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |