کامیاب ہڑتال کا سہرا قوم کو جاتا ہے یکم ستمبر سے تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع کررہے ہیں حافظ نعیم

جماعت اسلامی نے پرامن عوامی جدوجہد کا ٹرینڈ متعارف کرایا ہے، فیملی انٹرپرائزز سیاست سے عوامی ریلیف کی توقع نہیں


آصف محمود August 29, 2024
فوٹو: جماعت اسلامی سوشل میڈیا

جماعت اسلامی کے امیر نے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کامیابی کا سہرا پوری قوم کو دیتے ہوئے 'حق دو عوام کو' تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ یکم ستمبر سے ملک بھر میں 'حق دو عوام کو' تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کررہے ہیں اور اس تحریک کو نچلی سطح تک منظم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ممبرشپ ہو گی، یوتھ کو خصوصی فوکس،خواتین کو ممبر بنائیں گے، میں ملک بھر کے عوام سے کہتا ہوں کہ جماعت اسلامی آپ کے مسائل کیلیے کھڑی ہے اور ہمارے دروازے سب کیلیے کھلے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان

انہوں نے کہا کہ بدھ کی ملک گیر ہڑتال کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے، جماعت اسلامی نے پرامن عوامی جدوجہد کا ٹرینڈ متعارف کرایا ہے جبکہ دیگر پارٹیاں مفادات اور جوڑ توڑ کی سیاست میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیملی انٹرپرائزز سیاست سے عوامی ریلیف کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔