قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب 19 نکاتی ایجنڈا جاری

اجلاس میں 4اہم قوانین کی منظوری متوقع ہے

(فوٹو: فائل)

قومی اسمبلی کا اجلاس 30 اگست کو ہوگا جس کے لیے 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں 4اہم قوانین کی منظوری متوقع ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق غیر ملکی سرکاری دستاویزات کے قانون جواز کے خاتمے پر کنونشن کو مؤثر بنانے سے متعلق بل کی قومی اسمبلی سے منظوری لی جائے گی، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار تحشیہ بل 2024 منظوری کیلیے پیش کریں گے۔


بھنگ کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی بل 2024وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا۔

جاری ایجنڈے کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹریبونل قیام کا بل2024 اور نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 کی بھی قومی اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹریبونل قیام کا بل2024 جبکہ وزیر نجکاری عبد العلیم خان نجکاری کمیشن ترمیمی بل منظوری کیلیے قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
Load Next Story