ایکس جلد ہی اپنا نیا ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرائے گا

یہ فیچر ایکس ایپ کے اندر زوم جیسی سہولت فراہم کرے گا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اپنا نیا ویڈیو کالنگ فیچر لانچ کرنے جا رہا ہے جو بنیادی طور پر ایکس ایپ کے اندر زوم جیسی سہولت فراہم کرے گا۔

پیش کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق ایکس نے اپنے ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم کا ایک ورکنگ ورژن بنایا ہے ، جس کے مالک ایلون مسک کا دعوی ہے کہ وہ پہلے ہی کمپنی میں اندرونی میٹنگز کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

نیا آپشن دائیں طرف کے فنکشن بار ("کانفرنسز" کے طور پر) کے ساتھ ایک علیحدہ فعالیت کے طور پر شامل کیا جائے گا، اور ایک بار فعال ہونے کے بعد شرکاء کے لئے مکمل ویڈیو اسٹریمنگ کی فعالیت شامل ہوگی۔


اسکرین شاٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اسکرین پر کتنے شرکاء دکھائے جائیں گے، لیکن ایکس کا ویڈیو کالنگ آپشن (جو اس نے فروری میں تمام صارفین کے لئے پیش کیا تھا) فی الحال دیگر ایپس میں ویڈیو چیٹ کے اختیارات سے کہیں زیادہ محدود ہے۔

لہذا ، ممکنہ طور پر ، ایکس کی کانفرنس کالز اسکرین پر چار شرکاء تک محدود ہوں گی ۔ حالانکہ زوم ، اور دیگر کانفرنس چیٹ ایپس کے ساتھ بہتر طور پر میچ کرنے کے لئے اس میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

یہ اپ ڈیٹ ایلن مسک کے پلیٹ فارم کو "ایوری تھنگ ایپ" بنانے کے وژن کی طرف ایک اور قدم ہے جو آپ کی تمام انٹرایکٹو اور ٹرانزیکشنل ضروریات کو ایک ہی جگہ پر سہولت فراہم کرتا ہے۔
Load Next Story