قرآن پاک کی بے حرمتی ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا

ملزم علی حیدر نے چار جون کو کراچی کے علاقے ضیا کالونی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی

(فوٹو: فائل)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنادی۔


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی شاہد علی میمن کی عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے 4 جون 2021 کو ضیاء کلونی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ ملزم فجر کی نماز کے بعد قرآن مجید کے مقدس اوراق جلا رہا تھا۔ ملزم کیخلاف کورنگی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Load Next Story