سندھ کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا امکان

کراچی سےتقریبا 277 کلومیٹرجنوب مشرق میں طاقت وار سسٹم برقرار ہے


ویب ڈیسک August 29, 2024
فوٹو: فائل

قومی ہنگامی حالت کے سینٹر نے سندھ کے ساحلی علاقوں میں طوفان، شدید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے سندھ کے ساحلی علاقوں میں طوفان اور مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان میں داخل ہونے والےسسٹم کے زیراثر طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، میرپور خاص، سانگھڑ، جامشورو، دادواور شہید بینظیر آباد، عمرکوٹ ، مٹیاری اور ٹنڈوالہ یارمیں بھی طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: بحیرہ عرب میں 48 سال بعد سمندری طوفان، کراچی سمیت دیگر شہروں میں کل موسلادھار بارش کا امکان

این ڈی ایم اے کے مطابق طوفان کے نتیجے میں شہروں میں سیلابی صورتحال کاخدشہ ہے، موسلادھار بارشوں سےبلوچستان کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

ادارہ برائے قومی ایمرجنسی کے مطابق کراچی سےتقریبا 277 کلومیٹرجنوب مشرق میں طاقت وار سسٹم برقرار ہے، سسٹم کے مغرب اورجنوب مغرب کی طرف بڑھنے سےطوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں