خیرپور آسمانی بجلی گرنے سے لاکھوں مالیت کی 40 بکریاں ہلاک

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ اچھرو تھر کے نواحی گاؤں فقیر محمد بھنبھرو میں پیش آیا
Express NewsExpress News

نارا کے علاقے اچھرو تھر میں بکریوں کے ریوڑ پر آسمانی بجلی گرنے سے 40 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بکریوں کے ریوڑ پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ اچھرو تھر کے نواحی گاؤں فقیر محمد بھنبھرو میں پیش آیا۔

متاثرہ مالکان کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے ان کی گلابی نسل کی 40 بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں، جس سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
 

Load Next Story

div#div-gpt-lb-1 { text-align: center; padding-top: 15px; }