سعودی عرب کی مسلح افواج کے سینئرکمانڈرز تبدیل

چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل فیاض بن حامد نے منصب چھوڑ دیا ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک August 29, 2024
فوجی سربراہان کی تبدیلی کے حوالے سے شاہی فرمان جاری کردیا گیا—فوٹو: رائٹرز

سعودی عرب نے لیفٹننٹ جنرل فیاض بن حامد الروئیلی سمیت مسلح افواج کے سینئر کمانڈرز کو تبدیل کردیا۔

سرکاری خبرایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان میں اعلان کیا کہ جوائنٹ فورسز، نیوی اور بری افواج کے سربراہان کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل فیاض بن حامد نے منصب چھوڑ دیا ہے۔

شاہی فرمان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی فوج کا دوسرا بڑا عہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، سینئر فوجی افسر لیفٹننٹ جنرل فہد بن حماد بن عبدالعزیز السلمان سنبھال لیں گے، جنہیں میجر جنرل کے عہدے سے ترقی دی گئی ہے۔

لیفٹننٹ جنرل مطلق بن سلیم بن مطلق العظیمہ نے بھی اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے اور وہ فوجی سروس سے ریٹائر ہوجائیں گے تاہم انہیں رائل کورٹ میں مشیر تعینات کردیا جائے گا۔

سعودی بحریہ کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل فہد بن عبداللہ بن صالح الغفیلی کو ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا تھا۔

بری فوج کے سابق سربراہ وزیر دفاع کے دفتر میں مشیر تعینات کردیے جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں