کملا ہیرس کے خطاب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں احتجاج

رائٹرز اور اپسوس کے انتخابی سروے میں کملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے


ویب ڈیسک August 30, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

امریکی ریاست جارجیا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار نائب صدر کملا ہیرس کے خطاب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف احتجاج کیا اور کملا ہیرس کے خطاب کے دوران فلسطین حامی مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اورفلسطین کوآزاد کرو کے نعرے لگائے، کملا ہیرس کو خطاب روکنا پڑا اور مظاہرین سے نعرے بند کرنے کی اپیل کی۔

نائب صدر کاملا ہیرس نے خطاب میں کہا کہ وہ اور صدر بائیڈن غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ انتخابی سروے پر زیادہ توجہ نہ دیں۔

رائٹرز اور اپسوس کے انتخابی سروے میں کملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔

نائب صدر کو 45 اور ٹرمپ کو 41 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ وال اسٹریٹ جرنل کے سروے میں کملا ہیرس کو ٹرمپ کے مقابلے میں ایک فیصد کی برتری حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں