کراچی میں گزشتہ 4 دن تک ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں سب سے زیادہ 177 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
محکمہ موسمیات نے کراچی میں 26 اگست سے 29 اگست کی رات 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں سب سے زیادہ 177 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، قائدآباد میں 92 اعشاریہ 5 ملی میٹر اور سرجانی میں 74 اعشاریہ 4 ملی میٹربارش ہوئی۔
ناظم آباد پاپوش نگر میں 59 اعشاریہ 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بن قاسم میں 56 اعشاریہ 3 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 52 اعشاریہ 8 ملی میٹربارش ہوئی۔
موسمیاتی ادارے کے مطابق کیماڑی میں 51 اعشاریہ 5 ملی میٹر، کورنگی میں 45 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ یونیورسٹی روڈ پر 44 اعشاریہ 5 ملی میٹر اور شارع فیصل پر 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گلشن معمار میں 37 اعشاریہ 8 ملی میٹر، صدر میں 36 ملی میٹر بارش ہوئی، اولڈ ائیرپورٹ 35 اعشاریہ 7 ملی میٹر اور جناح ٹرمینل پر 33 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیفنس میں 32 اعشاریہ 6 ملی میٹر، اورنگی ٹاون میں 25 اعشاریہ 5 ملی میٹربارش ہوئی، ماڑی پورمیں 24 ملی میٹر اور گڈاپ میں 13 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔