لاہور ایئرپورٹ سے غیر ملکی نائیجیرین باشندہ گرفتار پیٹ سے کوکین بھرے کیپسولز برآمد
اے این ایف کے مطابق 38 کیپسولز سے مجموعی طور پر 608 گرام کوکین برآمد ہوئی
اے این ایف نے لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی نائیجیرین باشندے کو گرفتار کرکے پیٹ سے کوکین بھرے 38 کیپسولز برآمد کر لیے۔
ترجمان ای این ایف کے مطابق ملزم نائیجیریا سے بڑی چالاکی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچتے ہوئے براستہ دبئی لاہور پہنچا، 38 کیپسولز سے مجموعی طور پر 608 گرام کوکین برآمد ہوئی۔
منشیات اسمگلنگ میں غیر ملکی باشندوں کے بڑھتے کیسز تشویش کا باعث ہیں، غیر ملکیوں میں نائیجیرین باشندوں کی گرفتاریاں سب سے زیادہ عمل میں آئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ 2023 میں 10 مقدمات درج اور 10 نائیجیرین باشندوں کو گرفتار جبکہ 4.811 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں جبکہ رواں سال 7 کارروائیوں میں 8 نائیجیرین باشندوں کو گرفتار کر کے 11.420 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔