کمیٹی نہ دینے پر سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا


ملزم والد کے ہمراہ موقع سے فرار (فوٹو: فائل)
ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ دھمیال کے علاقہ چک جلال دین میں پیش آیا، جہاں سالے نے بہنوئی کو کمیٹی کے پیسے نہ دینے پر قتل کردیا تھا۔
ملزم محمد عثمان اپنے والد محمد علاؤ الدین کے ساتھ موقع سے فرار ہوگیا۔
دوسری جانب پولیس نے مقتول کے بیٹے محمد حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کی چھاپے مارے جارہے ہیں۔