سندھ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت

بلوچ ٹو نامی کنویں سے یومیہ 388 بیرل خام تیل نکلنے لگا، پی ایس ایکس


ویب ڈیسک August 30, 2024
تیل و گیس کی مزید نئی دریافت کے امکانات بڑھ گئے ہیں:فوٹو:فائل

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

پی ایس ایکس نوٹس کے مطابق تیل و گیس کا ذخیرہ آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سروس( او جی ڈی سی ایل) نے دریافت کیا۔ سنجھورو بلاک سمبار فارمیشن میں کنویں کی کھدائی فروری میں شروع ہوئی تھی۔

بلوچ ٹو نامی کنویں سے یومیہ 388 بیرل خام تیل نکلنے لگا۔۔کنویں سے یومیہ 6.8 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوری ہے۔ سمبار فارمیشن کے سنجھورو بلاک میں تیل و گیس ملنے سے نئی دریافت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں