پی ڈبلیو ڈی کی فوری بندش پاکستان ریلوے اور چین کے مابین فنانسنگ کی منظوری

پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر غیر فعال ہو جائے گا، وزیراعظم کے زیر صدارت کابینہ اجلاس میں فیصلے

(فوٹو : فائل)

وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کی فوری بندش اور ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عمل درآمد کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس آج منعقد ہوا جس میں دو نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا اور ان کی منظوری دی گئی۔


ایجنڈا میں شامل اول نکتہ رولز آف بزنس 1973ء میں ترمیم کے ذریعے پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے حوالے سے تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری سے پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر غیر فعال ہو جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے چین پاکستان راہداری سی پیک کے کلیدی منصوبے مین لائن ون ( ایم ایل ون) کی اپ گریڈیشن کے لیے چین اور پاکستان کی ریلویز کے مابین ایم ایل ون کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی (فنانشیل کمٹمنٹ ایگریمنٹ) کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے ہدایت کی کہ حتمی معاہدہ منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے دوبارہ پیش کیا جائے۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29 اگست 2024ء کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے کی توثیق کردی۔
Load Next Story