حارث کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے پر سابق کرکٹر آگ بگولہ

جس نے ملک کیلئے ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کیا اسکو بھی سینٹرل کنٹریکٹ تھما دیا گیا، سکندر بخت


ویب ڈیسک August 30, 2024
جس نے ملک کیلئے ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کیا اسکو بھی سینٹرل کنٹریکٹ تھما دیا گیا، سکندر بخت (فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کے حالیہ فیصلے پر سابق کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سکندر بخت نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کے پی سی بی کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ملک کیلئے ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا اسکو بھی کنٹریکٹ دیدیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سینٹرل کنٹریکٹ دے سکتے ہیں لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ موجودہ رقم کا محض 10 فیصد ہو کیونکہ وہ کھیل کے طویل ترین اور حقیقی فارمیٹ کو نہیں کھیلتا محض ایک ٹی20 فارمیٹ میں 4 اوورز کرواتا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین کو کیوں نکالا؛ صائم، بابر، عبداللہ کی کارکردگی کیا ہے؟ شہزاد کا سوال

سکندر بخت نے بورڈ پر تنقید کی کہ ٹی20 لیگز کیلئے ایسے کھلاڑیوں کو این او سی کیوں دیا جو ملک کیلئے پرفارم بہیں کررہے ہیں؟۔ ان کھلاڑیوں کو پاکستان کیلئے اچھی پرفارمنس کی کوئی پرواہ نہیں اور آپ نے ان سب کو این او سی دے دیا ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ جو کھلاڑی کارکردگی نہیں دکھا رہے ہیں انہیں بیرون ملک ٹی20 لیگز میں حصہ لینے کیلئے این او سی کی منظوری نہیں ملنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نکی بیلا کے شوہر گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار

خیال رہے کہ رواں سال کے شروع میں ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کرنے سے انکار کردیا تھا جبکہ انکا معاہدہ ختم ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم سے ڈراپ

رؤف کو 4 دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف ٹی20 لیگز میں شرکت کیلئے این او سی دیا گیا تھا، جس میں امریکہ میں میجر کرکٹ لیگ 2024 اور ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2024 شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں