کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گرگیا خاتون جاں بحق
محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 52 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے
شہر قائد میں ممکنہ سمندری طوفان کے اثرات سے چلنے والی تیز ہواؤں کے سبب درخت خاتون پر گیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر قائم بیت المکرم مسجد کے قریب 50 سالہ شمیم بی بی گزر رہی تھی کہ اچانک تیز ہوا چلنے سے خاتون پر درخت گر گیا اور موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
متوفیہ کی لاش پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں سے سیکٹروں درخت گر گئے ہیں۔
علاوہ ازیں، کورنگی نمبر 6 سیکٹر اکیاون سی میں گھر میں کام کے دوران 25سالہ محمد سمیر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تندوتیز ہوائیں چل پڑیں، ہواؤں کی رفتار 52 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔