بھارت 8 سالہ بچی کے پیٹ سے کرکٹ کی گیند کے برابر بالوں کا گچھا برآمد

بچی کو بال کھانے کی عادت تھی اور بعد میں وہ چھپ چھپ کر کھانے لگی، والدین


ویب ڈیسک August 30, 2024
بھارت میں 8 سالہ بچی کے پیٹ سے گیند کے برابر بالوں کا گچھا نکالا گیا، فوٹو: فائل

بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعے میں ڈاکٹرز نے پیٹ کے شدید درد میں مبتلا 8 سالہ بچی کے پیٹ سے کوئی ٹیومر نہیں بلکہ گیند کے برابر بالوں کا گچھا نکلا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ بنگلورو میں پیش آیا۔ 8 سالہ بچی کو بھوک نہ لگنے، الٹیاں ہونے اور پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

الٹراساؤنڈ میں بچی کے پیٹ میں کسی گول چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا جسے ڈاکٹر نے کوئی ٹیومر یا زخم سمجھا اور آپریشن کا فیصلہ کیا۔

ڈھائی گھنٹے کے آپریشن کے دوران بچی کے پیٹ سے بالوں کا گچھا برآمد ہوا جس کا سائز کرکٹ کی گیند کے برابر تھا۔ ڈاکٹرز نے اسے ایک نایاب اور انوکھا واقعہ قرار دیا۔

india hairs ball size in 8 years old girl stomach

بچی کے والدین نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو بال کھانے کی عادت تھی اور بارہا کوشش کے باجود اس کی یہ عادت ختم نہیں کراسکے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں