کچے میں ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلیے جدید بکتر بند گاڑیاں ہتھیار خریدنے کا فیصلہ

کچے آپریشن کے لیے 20 بلٹ پروف گاڑیاں اور 7 بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی، پولیس ذرائع

—فوٹو فائل

کچے میں ڈاکوؤں سے نمٹنے کے لیے جدید بکتر بند گاڑیاں اور ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچے آپریشن کے لیے 20 بلٹ پروف گاڑیاں اور 7 بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی، 12 بلٹ پروف گاڑیاں رحیم یار خان کچے کے لیے اور 8 راجن پور کچے کے لیے خریدی جائیں گی۔


اسی طرح، 4 بکتر بند گاڑیاں رحیم یارخان کے لیے اور 3 راجن پور کے لیے خریدی جائیں گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق 450 جی تھری رائفل اور 450 ایس ایم جی رائفل خریدی جائے گی، جدید بکتر بند گاڑیوں اور رائفلیں ہنگامی بنیادوں پر خریداری کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کی لوجسٹک برانچ خریداری کرے گی۔ ڈی پی او رحیم یارخان اور ڈی پی او راجن پور کی ڈیمانڈ پر جدید بکتر بند گاڑیاں اور اسلحہ خریدا جا رہا ہے۔
Load Next Story