پی ایس او نے ملک میں بلیو ایل پی جی کا آغاز کردیا

پاکستان اسٹیٹ آئل نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے اشتراک سے ”بلیو ایل پی جی“ پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے


Business Reporter August 30, 2024
فوٹو : فائل

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک میں بلیو ایل پی جی متعارف کراتے ہوئے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے اشتراک سے "بلیو ایل پی جی" پراجیکٹ کا آغاز کردیا۔

یہ منصوبہ پاکستان میں توانائی کے منظرنامے میں تبدیلی لانے کا ایک انقلابی پراجیکٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، گلگت بلتستان، ایمان شاہ اور پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سید محمد طہٰ نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی۔

پی ایس او نے کہا ہے کہ ادارہ بلیو ایل پی جی پراجیکٹ معیار، سہولت اور دسیتابی کویقینی بناتے ہوئے صارفین کو ایل پی جی کی ترسیل سمیت متعدد فوائد فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہے، یہ پراجیکٹ اوگرا کے مطابق مسابقتی پرائس اسٹریٹجی کا حامل ہے جو آسان ا ور باسہولت آرڈرز اور ترسیل کے ساتھ ایک بہترین کسٹمر تجربہ فراہم کرتا ہے ساتھ ہی صارفین موبائل ایپ اور ویب پلیٹ فارم کے ذریعے خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

ترجمان کے مطابق مصنوعات محفوظ، ہلکے وزن اور جدید مرکب سلنڈرز میں دستیاب ہیں، پی ایس او کو ایک ملک گیر یوٹیلیٹی کمپنی بنانے کا مقصد ملک کی 100 فیصد آبادی کو توانائی تک رسائی دیناہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں