پشاور خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم نے متاثرہ خاتون کی ویڈیوز وائرل کیں اور وہ اسے بلیک میل بھی کررہا تھا، ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شعیب محمد نے سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل اور واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیں جسے متاثرہ خاتون کی شکایت پر پشاور سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کو شادی کا جھانسہ بھی دیا اور ملزم متاثرہ خاتون کو کئی ماہ سے بلیک میل بھی کررہا تھا۔
ملزم کے قبضے سے مذکورہ موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے اور زیر استعمال واٹس ایپ اکاونٹ سے قابل اعتراض مواد اور پیغامات بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔