وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات سیاسی صورت حال پر گفتگو
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنما بھی شریک
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کیلیے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی ،عطاء تارڑ شامل تھے۔
وزیراعظم کی آمد پر مولانا فضل الرحمان نے پُرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے جے یو آئی سربراہ کی خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔
دونوں رہنما کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری ،مولانا اسعد محمود ،محمد اسلم غوری ،مولانا عبید الرحمان اور غلام علی، مولانا جمال الدین ،مفتی ابرار احمد ،جلال الدین ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔