خیبرپختونخوا مذاکرات ناکام بلدیاتی نمائندوں کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا اعلان

وزیربلدیات اور بلدیاتی نمائندوں کے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے


ویب ڈیسک August 30, 2024
فوٹو: فائل

بلدیاتی نمائندوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام، نمائندوں نے 4 ستمبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کے حوالے سے نمائندوں کے وزیر بلدیات سے مذاکرات ہوئے مگر کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔

مذاکرات کی ناکامی پر ایکشن کونسل لوکل کونسلز ایسوسی ایشن نے دھرنا دینے کا فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کے مطابق صوبہ بھر کے بلدیاتی نمائندے 4 سمتبر کو اپنے مطالبات کے حق میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں