عالیہ بھٹ بالی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہے جاوید اختر
اسکرپٹ رائٹر اور گیت نگار نے اداکارہ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں ان کی شاندار اداکاری کو بھی سراہا
بالی ووڈ کے نامور اسکرپٹ رائٹر اور گیت نگار جاوید اختر نے عالیہ بھٹ کی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' میں ان کی شاندار اداکاری کو سراہاہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی بیٹی زویا اختر کے ساتھ ایکسپریسو ایونٹ میں ہندی سنیما کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
جاوید اختر نے کہا کہ عالیہ بھٹ کی اداکاری نے ان کی صلاحیتوں اور ورسٹائل ہونے کو نمایاں کیا ہے جبکہ وہ آج کے چند بہترین اداکاروں میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ زویا اور جاوید اختر نے متعدد فلموں پر ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں 'لک بائی چانس'، 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ'، اور 'دل دھڑکنے دو' شامل ہیں۔
زویا اختر نے حال ہی میں 'اینگری ینگ مین' دستاویزی سیریز کی پروڈکشن میں حصہ لیا جو جاوید اختر اور سلیم خان کی شراکت داری پر مبنی ہے۔