بلوچستان سے برساتی پانی کا بڑا ریلہ سندھ میں داخل ہو رہا ہے صوبائی وزیر آبپاشی
محکمہ آبپاشی کا عملہ مختلف بندوں کی نگرانی کر رہا ہے، جام خان شورو
صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ بلوچستان سے برسانی پانی کا بڑا ریلہ سندھ میں داخل ہورہا ہے جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو کے ہمراہ سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقوں سمیت منچھر جھیل اور ایم این وی ڈرین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ آبپاشی کے چیف انجنیئر مختیار ابڑو اور دیگر عملے نے صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے نئی گاج دادو کے علاقہ کاچھو اور نئے گاج کے ساتھ کاسبو کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر جام خان شورو کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پانی کا بڑا ریلہ سندھ میں داخل ہو رہا ہے،محکمہ آبپاشی کا عملہ مختلف بندوں کی نگرانی کر رہا ہے۔