پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن کیلیے آن لائن سروس متعارف کرادی

سال 2020 سے اب تک وی پی اینز کے لیے 20 ہزار سے زائد آئی پیز رجسٹر ہو چکی ہیں، ترجمان پی ٹی اے


Irshad Ansari August 30, 2024
(فوٹو فائل)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ کی بلاتعطل فراہمی کیلیے وی پی این رجسٹریشن کی آن لائن سروس جاری کردی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کاروبار کے بلا تعطل اور محفوظ آپریشنز کو یقینی بنانے کے لئے سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز، فری لانسرز اور غیر ملکی مشنز/سفارت خانوں کے وی پی اینز کو پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹ پر دستیاب "ون ونڈو" آپریشنز کے تحت رجسٹر کیا جا تا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک جاری سرگرمی ہے جسے پی ٹی اے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم او آئی ٹی)،پی ایس ای بی اور پاشا کے ذریعے مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔ سال 2020 سے اب تک وی پی اینز کے لیے 20 ہزار سے زائد آئی پیز رجسٹر ہو چکی ہیں بلا تعطل اور محفوظ آن لائن کاروبار کو یقینی بنانے کے لیے اپنا وی پی این https://ipregistration.pta.gov.pk/ پر رجسٹر کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |