اکاؤنٹ ہیک فلسطین کے حق میں پوسٹیں امباپے پریشان

ہیکرز نے اکاؤنٹ کے ذریعے رونالڈو کو میسی سے بہتر قرار دیدیا


ویب ڈیسک August 31, 2024
ہیکرز نے اکاؤنٹ کے ذریعے رونالڈو کو میسی سے بہتر قرار دیدیا (فوٹو: فائل)

فرانسیسی فٹبالر کلیان امباپے کا ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ ہیک کرکے متنازع پوسٹیں شیئر کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امباپے کا ایکس اکاؤنٹ بدھ کی رات کو ہیک کیا گیا اور ہیکرز نے اکاؤنٹ کا کنٹرول سنبھال کر فلسطین کے حق اور اسرائیل مخالف پوسٹیں شیئر کردیں۔

ہیکرز نے اسرائیلیوں کو برا بھلا کہتے ہوئے فلسطین کی آزادی کا نعرہ بھی لگایا۔

مزید پڑھیں: ریٹائرمنٹ کے سوال پر رونالڈو کا جواب سامنے آگیا

اسی طرح امباپے کے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کرسٹیانو رونالڈو کو لیونل میسی سے بہتر قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: میسی کی اہلیہ شوہر کے موبائل پر ٹیڑھی نگاہ رکھنے کی تصویر وائرل

دوسری جانب امباپے نے اکاؤنٹ ریکور کرنے کے بعد تمام متنازع پوسٹیں ڈیلیٹ کردی ہیں تاہم ان کے اسکرین شارٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔

قبل ازیں سال 2019 میں بھی فرانسیسی فٹبالر کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔