
ذرائع کے مطابق وزیرمملکت وچیئرمین نجکاری کمیشن محمد ذوبیر نے نجکاری کمیشن بورڈ کااجلاس اکیس جولائی کوطلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ طے کیا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل کے دس فیصد حکومتی شیئرزملکی وغیرملکی سرمایہ کاروںکیلیے ایک ساتھ فروخت کیلیے پیش کیے جائیںگے اورغیرملکی سرمایہ کاروںکیلیے یہ شیئرزبین الاقوامی جی ڈی آرزکی صورت میںفروخت کیلیے پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایاکہ اکیس جولائی کونجکاری کمیشن بورڈکی منظوری کے بعد اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز کی نجکاری کیلیے بین الاقوامی سطع پرروڈشوزمنعقد کروانے کاشیڈول مرتب کرکے جاری کیا جائیگا اورعالمی سطع پرجامع اورجارحانہ مارکیٹنگ کے بعدیہ شیئرز فروخت کیلیے پیش کیے جائینگے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔