ترنمول پارٹی کے 6وزراء مستعفی سماج وادی پارٹی نے منموہن حکومت کو گرنے سے بچالیا

وزرانے استعفے بھارتی صدر کوپیش کردیے، ترنمول پارٹی نے اقتصادی اصلاحات پر شدید اختلافات کے باعث حکومت کا ساتھ چھوڑا۔

وزرانے استعفے بھارتی صدر کوپیش کردیے، ترنمول پارٹی نے اقتصادی اصلاحات پر شدید اختلافات کے باعث حکومت کا ساتھ چھوڑا. فوٹو: فائل

بھارت میں سیاسی جماعت ''ترنمول پارٹی'' کے 6 وزرانے اتحادی حکومت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔


تاہم علاقائی جماعت ''سماج وادی پارٹی'' کی طرف سے حکومت کو حمایت کی یقین دہانی کے باعث فوری طورپر من موہن سنگھ کی حکومت کے خاتمے کا کوئی امکان نہیںہے، ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی بنگال ریاست کی ترنمول پارٹی نے حکومت کا اقتصادی اصلاحات کے معاملے پر ساتھ چھوڑا ہے جس سے انھیں شدید اختلافات ہیں،حکام نے بتایاہے کہ اس پارٹی سے تعلق رکھنے والے چھ وزرانے صدرسے ملاقات کی اور انھیں اپنے استعفے پیش کیے۔

بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہوا بازی اور پرچون کے شعبوںمیںسرمایہ کاری کی اجازت دینے کا اعلان اور ڈیزل کی قیمتوں میں بارہ فیصداضافہ کردیا تھاجس پر حکومت کو ترنمول پارٹی کی حمایت سے ہاتھ دھونا پڑاجو 2009سے حکومت کے ساتھ چل رہی تھی،دوسری جانب سماج وادی پارٹی نے حکومت کی حمایت کا اعلان کیاہے، اس پارٹی کے21 ارکان پارلیمنٹ میں موجودہیں جس کے باعث منموہن حکومت کے خاتمے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Load Next Story