حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عفان وحید سے اُن کے اور اداکارہ سدرہ نیازی کے درمیان تعلقات سے متعلق سوال کیا گیا جس پر اداکار نے کہا کہ میری سدرہ نیازی کے ساتھ کافی پُرانی دوستی ہے اور ہم فیملی فرینڈز بھی ہیں۔
عفان وحید نے کہا کہ سدرہ نیازی پہلے شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں تھیں، اسی وجہ سے لوگوں نے ہماری دوستوں پر زیادہ توجہ نہیں دی تھی لیکن اب چونکہ وہ بھی اداکارہ بن گئی ہیں تو اسی وجہ سے لوگ ہماری ملاقاتوں اور دوستی پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ سدرہ نیازی سے دوستی میں میڈیا یا شوبز انڈسٹری کی کوئی مداخلت نہیں ہے بلکہ ہم پہلے سے بہت اچھے دوست ہیں اور فیملی تعلقات کی بناء پر ایک دوسرے کو جانتے تھے۔
انٹرویو کے دوران عفان وحید سے پوچھا گیا کہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ آپ اور سدرہ نیازی شادی کرنے والے ہیں، کیا یہ سچ ہے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، یہ محض افواہیں ہیں۔
اُنہوں نے واضح کیا کہ وہ اور سدرہ نیازی صرف دوست ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
واضح رہے کہ عفان وحید نے سال 2016 میں پہلی شادی کی تھی لیکن اُن کی شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی تھی اور طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔