پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصولان پڑھ افراد کا زبانی ٹیسٹ ہوگا

ڈرائیونگ ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے باعث ان پڑھ افراد فیل ہوجاتے تھے، پولیس حکام


ویب ڈیسک August 31, 2024
ڈرائیونگ ٹیسٹ کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ ہوگی:فوٹو:فائل

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے پنجاب میں ان پڑھ افراد کا کمپیوٹرائزڈ کے بجائے زبانی ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہورمطابق ٹریفک اشاروں سے متعلق ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے باعث غیر تعلیم یافتہ افراد فیل ہوجاتے تھے۔ ان پڑھ افراد اب کمپیوٹرائزڈ کے بجائے زبانی ٹیسٹ دے سکیں گے۔ سینٹر انچارج ٹریفک اشاروں سے متعلق زبانی سوال کرے گا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کےلئے سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ کی آڈیو اورویڈیو ریکارڈ ہوگی۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن سخت کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں