پی ٹی آئی کا ایک بار پھر چئیرمین پی اے سی امیدوار کا نام  تبدیل کرنے پر غور

پی ٹی آئی کے کچھ اراکین شیخ وقاص کی جگہ کسی اور کو نامزد کرنے کے حق میں ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک August 31, 2024
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کا انتخاب 15 ستمبر کو ہوگا:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ایک بار پھر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) کے امیدوار کا نام تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے لیے امیدوار کا نام تبدیل کرنے پر مشورہ شروع کردیا ہے۔ پارٹی کے کچھ اراکین شیخ وقاص اکرم کی جگہ کسی اور کو امیدوار نامزد کرنے کے حق میں ہیں۔ شیخ وقاص کی جگہ عامر ڈوگر کو چئیرمین پی اے سی کا امیدوار بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب 15 ستمبر کو ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں