دنیاتوہین مذاہب جرم قراردینے کے قوانین بنائےامام کعبہ

مغرب آگ لگانے والوں کوروکے،مقدس علامتوں کی تضحیک پربے قابوردعمل ہوتا ہے.

مغرب آگ لگانے والوں کوروکے،مقدس علامتوں کی تضحیک پربے قابوردعمل ہوتا ہے. فوٹو فائل

امام کعبہ نے اسلام مخالف فلم اورتوہین رسالتؐ پرمبنی خاکوں کی اشاعت پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے زوردیاہے کہ مذہبی نفرت پراکسانے سے روکنے کیلیے قوانین بنائے جائیں۔


شیخ صالح بن محمداطالب نے خطبہ جمعہ میں کہاکہ ہم دنیاپر زور دیتے ہیں کہ وہ احترام کاضابطہ بنانے اور مذاہب وپیغمبروں کی توہین کوجرم قراردینے کیلیے قوانین بنائے۔سیاستدانوں اورپالیسی سازوں کوجانناچاہیے کہ جب مقدس علامتوں کی تضحیک کی جاتی ہے تولوگ بے قابوردعمل ظاہرکرتے ہیں۔انھوں نے مغرب میں 'عقلمندوں' پرزوردیتے ہوئے کہا کہ وہ آگ لگانے والوں کوروکیں،ہم ڈائیلاک ،مفاہمت اور برداشت کی حمایت کرتے ہیںتاہم یہ بے سودرہے گااگراسلام ،آنحضورﷺاورمسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی جاتے رہے گی۔

امام کعبہ نے مسلمانوں کی طرف سے پرتشددمظاہروں پربھی تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ وہ ردعمل میںدردمندی کامظاہرہ کریں،معصوم لوگوں کومارنااوراملاک تباہ کرنادردمندی نہیں،انٹرنیٹ پرسوشل نیٹ ورکس کو نبی ﷺکے متعلق آگاہی پھیلانے کیلیے استعمال کریں۔ انھوںنے توہین آمیزخاکے شائع کرنے والے فرانسیسی ہفت روزہ چارلی ہیبڈو پرتنقیدکرتے ہوئے استفسارکیاکہ کیاآزادی اظہاررائے کامطلب مادرپدرآزادجارحیت ہے؟اس آزادی کااستعمال ہولوکاسٹ کی نفی کے متعلق کیوں نہیں کیاجاتا؟
Load Next Story