بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان
کوئٹہ اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ، کیچ، آواران، گوادر، جیوانی، اورماڑہ اور پسنی میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ خضدار، قلات، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، تربت اور پنجگور میں بھی موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔
کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 27 ڈگری اور سبی میں 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں 38 ڈگری، تربت میں 39، جیوانی میں 34 اور گوادر میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کوئٹہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی غائب ہے اور طوفانی بارش کے باعث نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔