سندھ میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنےآگیا

جدہ سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں، محکمہ صحت سندھ


Staff Reporter August 31, 2024
حتمی رپورٹس آنے تک مریض کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے:فوٹو:فائل

سندھ میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق، جدہ سے کراچی آنے والے 32 سالہ مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔ے مشتبہ کیس کی تصدیق کے لیے مسافر کے نمونے ڈاؤ اوجھا کیمپس کی لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔

متاثرہ فرد کو نیپا کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے تاکہ مرض کے ممکنہ پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر میں پائی جانے والی علامات منکی پاکس سے مماثلت رکھتی ہیں جس میں جسم پر سرخی مائل دانے، بخار اور جسم میں درد شامل ہیں۔ کیس کی حتمی رپورٹ آنے تک مسافر کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔