خیبر پختونخواہ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

مریض اسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس کی حالت بہتر ہے ، محکمہ صحت حکام


August 31, 2024
کے پی میں منکی پاکس کے 3 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں:فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

۔۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 51 سالہ مریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پشاورائی پورٹ پر میڈیکل ٹیم نے اسکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا۔ ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے۔ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کردی۔

مریض پولیس سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس کی حالت بہتر ہے۔ مریض کا تعلق اورکزئی سے ہے۔ خیبر پختونخواہ میں سال 2024 میں منکی پاکس کا یہ تیسرا کیس کنفرم کیس ہے۔ ابھی تک کوئی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں