راشد خان ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے افغان ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے مگر کیوں

لیگ اسپنر نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میں بھی شرکت نہیں کریں گے، رپورٹس


ویب ڈیسک August 31, 2024
لیگ اسپنر نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میں بھی شرکت نہیں کریں گے، رپورٹس (فوٹو: فائل)

افغانستان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے نومبر 2024 تک لیگ اسپنر راشد خان کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

افغان بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 9 سے 13 ستمبر تک نوئیڈا، بھارت میں شیڈول واحد ٹیسٹ میچ کیلئے لیگ اسپنر راشد خان ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

دسمبر میں زمبابوے کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ساتھ 3 ون ڈے اور ٹی20 سیریز میں بھی انکی شرکت غیر یقینی ہے۔

مزید پڑھیں: کارتک بھی بابراعظم کی خراب فارم پر بول اٹھے، اہم مشورہ دیدیا

اے سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان نے کریک بز کو بتایا کہ پچھلے سال راشد خان کی کمر کے آپریشن کے بعد ان کے ڈاکٹروں نے انہیں ایک سال تک طویل فارمیٹ کی کرکٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے، اس لیے وہ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق راشد کو شپیزا کرکٹ لیگ 2024 کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ افغان بورڈ کے عہدیدار نے اس دعوے کو مسترد کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |