بنوں میں نامعلوم ملزمان کی رکشے پر فائرنگ 2 افراد جاں بحق 4 زخمی

2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جی ٹی ایس چوک کے قریب رکشہ میں سوار 6 افراد کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک July 09, 2014
2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جی ٹی ایس چوک کے قریب رکشہ میں سوار 6 افراد کو نشانہ بنایا. فوٹو: ایکسپریس/فائل

شمالی وزیرستان کی تحصیل بنوں میں رکشہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے جی ٹی ایس چوک کے قریب رکشہ میں سوار 6 افراد جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ 4 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔


پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تام ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں