کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ ویٹ لفٹنگ سے مایوس پاورلفٹنگ شروع کردی

نوح دستگیر بٹ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن حکام سے اختلافات پر عالمی ایونٹس سے محروم


Sports Reporter August 31, 2024
نوح دستگیر بٹ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن حکام سے اختلافات پر عالمی ایونٹس سے محروم

کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹر گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ سے مایوس ہوکر پاورلفٹنگ کا رخ کرلیا۔

ذراِئع کےمطابق وہ اگلےماہ کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن حکام کے ساتھ اختلافات کی بناپر نوح بٹ کو بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کا موقع نہیں مل رہا تھا۔

چار سے تیرہ اکتوبر تک جنوبی افریقہ کےشہر سن سٹی میں نوح بٹ ایک سو بیس پلس کلوگرام کیٹگری میں ڈبیو کریں گے۔

پاکستان کا سات رکنی دستہ تیرہ اکتوبر تک جاری رہنےوالی چیمپئن شپ میں میڈلز کے حصول کے لیےکوشاں ہوگا۔ نوح بٹ کے ساتھ حال ہی میں ایشین افریقین کمبائنڈ پاورلفٹنگ کی گولڈ میڈلسٹ بہنیں ٹوئنکل، سبیل اور ورنیکا بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ حسنین رضا اور عبدالجبار عدنان ماسٹر کلاس میں حصہ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔