بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 دہائیوں سے جاری سمندری حدود کا تنازع طے پاگیا

25 ہزار مربع کلومیٹر کےعلاقے میں سے19 ہزار 500 کلومیٹر بنگلہ دیش جبکہ 6 ہزار مربع کلومیٹر بھارت کے حصے میں آیا ہے


ویب ڈیسک July 09, 2014
نئی سمندری حدود ملنے کے بعد بنگلہ دیش کو خلیج بنگال میں پٹرول اور گیس کی تلاش کا موقع ملے گا۔ فوٹو؛فائل

اقوام متحدہ نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 دہائیوں سے جاری متنازع سمندری سرحد کا معاملہ حل کرادیا۔


بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان 80 کی دہائی سے سمندری حدود پر تنازع چلا آرہا تھا، بنگلہ دیش نے 2009 میں سمندری امور کے متعلق اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ٹریبونل میں اٹھایا تھا جس نے5 سال بعد اپنا فیصلہ سنادیا ہے جس کے تحت خلیج بنگال کے متنازع 25 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے میں سے 19 ہزار 500 کلومیٹر کا علاقہ بنگلہ دیش کو دیا گیا ہے اور بھارت کے حصے میں تقریبا 6 ہزار مربع کلومیٹرعلاقہ آیا ہے۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔


واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان اس متنازع علاقے میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر کی موجودگی کا امکان ہے اس لئے اقوام متحدہ کے فیصلے کے بعد دونوں ملکوں کو اس علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں