موڈیز نے پاکستان کے 5 نجی بینکوں کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی

چند روز قبل موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی اپ گریڈ کی ہے


Irshad Ansari August 31, 2024
فوٹو فائل

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے 5 بینکوں ریٹنگ بھی اپ گریڈ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے 5 پاکستانی بینکوں کی لانگ ٹرم ڈیپازٹ ریٹنگ سی اے اے تھری سے بہتر کرکے سی اے اے ٹوکر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور ور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی نے پانچوں بینکوں کے لیے آوٹ لک کو مستحکم سے مثبت میں تبدیل کر دیا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ موڈیز کا خیال ہے کہ مستقبل میں یہ بینک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

موڈیز نے چارپاکستانی بینکوں کی بیس لائن کریڈٹ اسیسمینٹ بھی اپ گریڈ کرکے سی اے اے ٹوکر دی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی اپ گریڈ کردی ہے، پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں قرضوں کے لیے ایشور ریٹنگ اپ گریڈ کردی گئی۔ موڈیز نیکہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔۔۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔