اورکزئی میں گولہ باری اہم کمانڈر سمیت 6 شدت پسند ہلاک

کمانڈر ریاض اﷲ سمیت 4 زخمی، بارود سے بھری گاڑی بھی تباہ، پشاور میں بم ناکارہ بنا دیا گیا.


Numaindgan Express September 22, 2012
کمانڈر ریاض اﷲ سمیت 4 زخمی، بارود سے بھری گاڑی بھی تباہ، پشاور میں بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: اورکزئیایجنسی کی سینٹرل تحصیل میںشدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسزکی گولہ باری سے اہم کمانڈر سمیت 6 شدت پسندہلاک اور4 زخمی ہوگئے، بارود سے بھری ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کی سینٹرل تحصیل کے علاقے کولک کے مقام پر شدت پسندوںکے ٹھکانوں پر جمعہ کی صبح بھاری توپخانے سے گولہ باری کی گئی جس سے ایک اہم کمانڈر عطامحمد سمیت 6 شدت پسند ہلاک اورکمانڈر ریاض اﷲ سمیت 4 شدت پسند زخمی ہوگئے جبکہ بارود سے بھری ایک گاڑی بھی تباہ کردی گئی۔ ادھرپشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میںبم کو ناکارہ بنادیاگیا، بی ڈی ایس ٹیم کے مطابق بم کا وزن ڈھائی سے تین کلو تھا، آئی این پی کے مطابق 5 کلوباردوی مواد نصب کیا گیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں