ویزہ فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد
ملزمان بیرون ملک بھجوانے کے نام پر رقم بٹورنے میں ملوث تھے ملزمان سے187پاکستانی پاسپورٹس بھی برآمد کیے گئے
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کے تحت شہر میں کارروائی کے دوران ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹس برآمد کر لیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کلفٹن کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد عباس، خواجہ کلیم، محسن رضا، غلام عباس اور عامرعلی شامل ہیں جن سے187پاکستانی پاسپورٹس برآمد کیے گئے۔
ملزمان شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر رقم بٹورنے میں ملوث اور ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔
ملزمان برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنےمیں ناکام رہے اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔