کلکتہ میں عصمت دری کے بعد ڈاکٹر کا قتل شریا گھوشال نے کنسرٹ منسوخ کردیا

عورت ہونے کے ناطے یہ خبر میرے لیے تکلیف دہ ہے جسے سن کر روح کانپ اٹھی تھی، گلوکارہ

فوٹو : ویب ڈیسک

بھارت کی نامور گلوکارہ شریا گھوشال نے ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے واقعے کے بعد کلکتہ میں کنسرٹ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

گلوکارہ شریا گھوشال نے ہفتے کے روز انسٹاگرام اور ایکس پر کنسرٹ منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ کلکتہ میں ستمبر میں شیڈول ہونے والے کنسرٹ میں وہ پرفارم نہیں کریں گی۔

شریا نے اپنی پوسٹ میں کنسرٹ منسوخ اور پرفارم نہ کرنے کی وجہ کلکتہ میں حال ہی میں ایک ڈاکٹر مومتا کی عصمت دری اور قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'بحیثیت عورت اُن کے لیے یہ خبر انتہائی تکلیف دہ ہے اور وہ اس سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں'۔








View this post on Instagram


A post shared by shreyaghoshal (@shreyaghoshal)





گلوکارہ نے لکھا کہ وہ ان حالات اور ایسی کیفیت میں پرفارم نہیں کرسکتیں اسلیے انتظامیہ کو کنسرٹ دوبارہ شیڈول کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

کلکتہ میں ڈاکٹر کا قتل

واضح رہے کہ کلکتہ میں اگست کے پہلے ہفتے میں 31 سالہ ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں قتل کیا گیا تھا اور اُس کی خون میں لت پت لاش میڈیکل کالج سے ملی تھی۔ کالج انتظامیہ نے بتایا کہ متوفیہ 36 گھنٹے کی شفٹ کیلیے آئی اور 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد آرام کیلیے لیکچرار ہال میں بیٹھی تھی۔ جس کے بعد اُس کی وہاں سے خون میں لت پت لاش ملی۔

بعد ازاں ملک بھر میں ڈاکٹرز نے احتجاج کیے اور حکومت سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تو پھر پولیس نے ایک اہلکار کو گرفتار کر کے واقعے کا ذمہ دار قرار دیا۔ مذکورہ اہلکار پولیس افسران اور اہل خانہ کو اسپتال میں داخل کرانے کے ساتھ تمام معاملات دیکھتا تھا۔
Load Next Story